24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

وہ خاندان جس کا کوئی نہ کوئی فرد ہر سال 2فروری کو موت کی نیند سو جاتا ہے

وہ خاندان جس کا کوئی نہ کوئی فرد ہر سال 2فروری کو موت کی نیند سو جاتا ہے دنیا حیرت ناک حادثات اور اتفاقات سے بھری پڑی ہے۔ کچھ واقعات تو کہانیوں کی حد تک ناقابل یقین ہیں لیکن وہ اپنے پورے گواہوں اور شواہد کے ساتھ اپنا وجود رکھتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھارت کے ایک بدقسمت خاندان کے ساتھ ہورہا ہے ۔ جس کے گھر کا رستہ موت نے دیکھ لیا ہے اور وہ بھی سال کی ایک مخصوص تاریخ پر۔ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک خاندان ایسا بھی ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جس کے لیے ماہِ فروری موت کا پیغام لاتا ہےبین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سمستی پور کے علاقےمہیش پٹی میں رہنے والی روکھن رام کی فیملی کے ساتھ گزشتہ چارسالوں سے فروری کا مہینہ جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔2015سے مسلسل ہر سال اس بدقسمت خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔روکھن رام کا کہنا ہےکہ 2015 میں 2 فروری کو ان کے خاندان کا ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا جس کے ایک سال بعد اسی تاریخ کو 30 سالہ بچن رام زندگی کی بازی ہار گیا اور پھر 2017 میں تین بھائیوں میں سب سے بڑا بھائی 35 سالہ فیکن رام چل بسا۔رواں سال 2 فروری کو اس خاندان کا سربراہ جو کہ روکھن رام کا والد ہے وہ بھی 60 سال کی عمر میں مرگیا۔مقامی افراد حیرت زدہ ہیں کہ مسلسل چار سالوں سے مذکورہ خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد حادثاتی طور پر ہرسال کی ایک ہی تاریخ کو موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...