24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

نامور ادکارہ صائمہ نور کو طلاق۔۔۔۔۔ دنگ کر ڈالنے والی خبر آگئی

کراچی(2018ء کے آغاز پر ہی لالی وڈ سے آنے والی طلاق کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ لالی وڈ پروڈیوسر سید نور اور 50 سالہ اداکارہ صائمہ نور نے راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سید نور نے صائمہ نور

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سے 2007ء میں شادی کی۔ صائمہ نور سید نور کی دوسری اہلیہ ہیں۔سید نور چاہتے ہیں کہ صائمہ گھر میں رہ کر دیکھ بھال کریں، لیکن صائمہ اداکاری کے شعبے میں کام جاری رکھنا چاہتی ہیں، جس سے دونوں کے مابین اختلاف بڑھا۔ سید نور لاہور میں مقیم ہیں جبکہ صائمہ نور شوٹنگ کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہے۔ دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے دونوں سے ہی کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل اداکارہ صائمہ کی شوہر مصنف و ہدایت کار سید نور سے اختلافات کی خبریں شدت اختیار کرگئیں تھیں۔یادر رہے کہ سید نور گزشتہ کئی برسوں سے فارغ ہیں اور کسی پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں نہ ہی انہیں آئندہ وقتوں میں کوئی فلم بنانے کی آفر ملنے کا امکان ہے جبکہ ان کی اہلیہ صائمہ پچھلے کئی ماہ سے کراچی میں مقیم ہیں جس کی وجہ شوہر سید نور سے اختلافات بتائی جاتی ہے تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صائمہ کراچی میں صرف اسی لئے موجود ہیں کہ وہ کچھ زیر تکمیل ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...