24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

ہوٹل میں نہ صرف چوری کی بلکہ ۔۔۔ماہرہ خان کی اعترافی ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

ہوٹل میں نہ صرف چوری کی بلکہ ۔۔۔ماہرہ خان کی اعترافی ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
ہوٹل میں نہ صرف چوری کی بلکہ ۔۔۔ماہرہ خان کی اعترافی ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا ،ہر کوئی ان کی جاندار اداکاری اور کام کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آتا ہے ۔کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پینے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع

 

ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔اسی سلسلے میں اب گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دوران انٹرویو میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ نے آج تک سب سے چھوٹی حرکت کیا کی ہے ،کبھی آپ نے صابن چرایا ہو یا پھر تکیہ چوری کیا ہو ،جواب میں ماہرہ خان نے برملا کہا کہ ’آج میں سچ میں ایک چیز کا اعتراف کرنا چاہتی ہوں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کہ ایک ہوٹل سے انہوں نے ایک تکیہ(پلو) چرایا تھا مگر پھر بعد میں ہوٹل والوں کو فون کرکے بتادیا کہ انہوں نے چوری کرلی ہے اور اب وہ ان کا تکیہ واپس کردیں گی۔ اداکارہ نے اس انٹرویو کو اپنے فیس بک کے آفیشل پیج پر بھی شیئر کیا ۔
ویڈیو دیکھیں ۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...