24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

ریحام خان کی کتاب سے خوفزدہ نہیں

ریحام خان کی کتاب سے خوفزدہ نہیں کسی کو دھمکی دینے کی بھی ضرورت نہیں، سب کو معلوم ہے کہ کتاب کے معاملے کے پیچھے ن لیگ ہے: عمران خان

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب سے خوفزدہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اپنی سابقہ اہلیہ کے الزامات پر ردعمل دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ریحام خان کی کتاب سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں۔ جبکہ اس معاملے کو لے کر تحریک اںصاف کے کسی کارکن کو دھمکی دینے کی بھی ضرورت نہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ کتاب کے معاملے کے پیچھے ن لیگ ہے۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...