24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

کیا آپ آصف زرداری کی طرح پارٹی پر قبضہ کرنے جارہے ہیں۔۔۔۔؟صحافی کے سوال پر کیپٹن صفدر بھڑک اٹھے، ایسی بات کہہ ڈالی جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھی

کیا آپ آصف زرداری کی طرح پارٹی پر قبضہ کرنے جارہے ہیں۔۔۔۔؟صحافی کے سوال پر کیپٹن صفدر بھڑک اٹھے، ایسی بات کہہ ڈالی جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچاؤ،عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے، طاہر القادری ایئر ٹکٹ مانگنے والے مہمان اداکار ہیں ،مجھے حکومت نہیں بلکہ

گدی سے زیادہ پیار ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کیپٹن صاحب، آصف زرداری کی طرح آپ بھی پارٹی پر قبضہ کر لیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کپتان نہیں، کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں۔کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے، میں گدی نشین ہوں، مجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔ انہوں نے کہا اس دن انصاف کی امید ہوگی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہوگا۔

 

 

 

 

 

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...