24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

تمام پیشگوئیاں غلط نکلیں ۔۔۔۔۔۔۔لودھراں ضمنی الیکشن کا معرکہ کس نے مار لیا ؟338 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا

تمام پیشگوئیاں غلط نکلیں ۔۔۔۔۔۔۔لودھراں ضمنی الیکشن کا معرکہ کس نے مار لیا ؟338 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا
تمام پیشگوئیاں غلط نکلیں ۔۔۔۔۔۔۔لودھراں ضمنی الیکشن کا معرکہ کس نے مار لیا ؟338 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا
لاہور (ویب ڈیسک) لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز نے برتری حاصل کرلی ہے۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 100840 ووٹ حاصل کرلیے ہیں

جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین نے 82050 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25000 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ ضمنی انتخاب کے دوران 4 لاکھ 31 ہزار 2 ووٹرز کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اور پاک فوج کے 2 ہزار سے زائد جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ تحریک انصاف کے علی ترین، مسلم لیگ (ن)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کے سید محمد اقبال شاہ، پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندیلہ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے حلقے میں 12 فروری کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ لودھراں کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 154 ضمنی انتخاب کے امیدواروں علی ترین اور اقبال شاہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کردیئے۔ علی ترین پر 40 ہزار روپے اور اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ علی ترین تحریک انصاف جبکہ اقبال شاہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔(ش س م)

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...