24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

دوشیزہ کی تصویر لائیک کرنے پر بیوی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی

دوشیزہ کی تصویر لائیک کرنے پر بیوی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی کویت میں ایک شخص نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا جس پر اس کی بیوی نے طلاق لے لی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی خاتون نے محض شادی اس لیے ختم کر دی کہ اس کے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا۔ بیوی نے شوہر سے علیحدگی کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے وکیل سے عدالت میں خلع کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کرنے کا کہا جس میں خلع کی وجہ سن کر وکیل بھی ہکا بکا رہ گیا۔واضح رہے کہ کویت طلاق کی شرح کے حساب سے دوسرا بڑا عرب ملک ہے۔ یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاقیں لینے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ طلاق کا حالیہ واقعہ دیت کے شہریوں کی ذہنیت اور عدم برداشت کا کھلا ثبوت ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...