24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

استغفراللہ : رات گئے قبرستانوں سے بچوں کی لاشیں نکال کرکونسا کام کیا جارہا ہے؟ جان کرآپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

استغفراللہ : رات گئے قبرستانوں سے بچوں کی لاشیں نکال کرکونسا کام کیا جارہا ہے؟ جان کرآپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
لاہور(نیوزڈیسک) قبرستان سے پر اسرار طورپر دو سالہ بچے اور تین سالہ بچی کی قبریں کھود کر لاشیں نکال لی گئیں اہل علاقہ نےشدید احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق نواحی موضع عالمپور کے رہائشیوں ملک فیض بخش، ملک غلام حسین بھٹو، محمد ممتاز حسین اور دیگر نے کیا انہوں نے بتایا کہ محمد

مشتاق کی تین سالہ بیٹی اور شاہ محمد کے دو سالہ پوتے کی قبریں کھودی ہوئی ملی دونوں بچوں کی لاشیں غائب پائی گئیں صرف قبروں سے باہر کفن موجود تھے کفن دوبارہ قبروں میں رکھ کر قبریں بند کیں

 

 

 

 

اہل علاقہ نے نا معلوم شخص یا جنگلی درندے کا سراغ لگانے کیلئے مسلح ہو کر مسلسل دو راتیں قبر ستا ن میں پہرہ دیا تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا اہل علاقہ نے کسی جنگلی جانور کی کاروائی کے خدشے کے پیش نظر میونسپل کمیٹی میلسی کی فائربرگیڈ کی گاڑی کے ذریعے قبرستان میں موجود ایک کھودی گئی سرنگ میں کئی گھنٹے تک پانی ڈالا اور بعد ازاں مٹی ڈال کر مذکورہ سرنگ کو بند کر دیا اہل علاقہ کے مطابق ملنے والے کفن مکمل طور پر ثابت حالت میں موجود تھے جس سے کسی جنگلی جانور کی کاروائی کی بجائے خدشہ ہے کہ یہ کسی نامعلوم شخص کی کارستانی ہو سکتی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں ۔میلسی کے علاقہ موضع علمپور کے قبرستان سے بچوں کی لاشیں پر اصرار طور پر غائب ہونی لگی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق موضع علمپور کے قبرستان سے 2سالہ اور 3سالہ بچے کی قبریں کھود کر ان سے لاشیں نکال لی گئیں ۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...