24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

طلاق ہونے پر اب سعودی لڑکیاں اپنے تمام گھر والوں کو بلا کر۔۔۔۔۔۔ سعودی اخبار نے عرب خواتین میں نئے پروان چڑھنے والے کلچر کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

طلاق ہونے پر اب سعودی لڑکیاں اپنے تمام گھر والوں کو بلا کر۔۔۔۔۔۔ سعودی اخبار نے عرب خواتین میں نئے پروان چڑھنے والے کلچر کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کر دیا
طلاق ہونے پر اب سعودی لڑکیاں اپنے تمام گھر والوں کو بلا کر۔۔۔۔۔۔ سعودی اخبار نے عرب خواتین میں نئے پروان چڑھنے والے کلچر کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کر دیا۔۔۔۔۔۔۔جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ اور سالگرہ کی تقریبات تو ہوتی رہتی ہیں لیکن اب سعودی خواتین نے ایک ایسے موقع’
پر پارٹیوں کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے کہ سن کر آپ کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین میں طلاق پارٹیوں کا رحجان بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ جب کسی خاتون کو اس کا شوہر طلاق دیتا ہے تو وہ اس پر ایک پارٹی کا اہتمام کرتی ہے اور دوست احباب کو بلا کر اس طلاق پر جشن منایا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ خواتین درحقیقت شوہر سے آزادی ملنے پر خوشی مناتی ہیں۔ اس تقریب کے لیے خصوصی کیک بنوایا جاتا ہے جس پر Problem Solved اور

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Enjoyجیسے الفاظ لکھے ہوتے ہیں۔شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طالبہ عمانی الغوریبی نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ بھی ایک ایسی ہی طلاق پارٹی میں شرکت کر چکی ہے۔ وہ ایک ادھیڑ عمر خاتون تھی۔ جو عدالت سے طلاق کا تصفیہ حل ہونے پر خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہی تھی اور اس نے اس پر خوشی منانے کے لیے پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق ایسی پارٹیوں پر عام طور پر ڈی جے کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں اور پھرپور طریقے سے شوہر سے ’آزادی‘ کا جشن منایا جاتا ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...