24  فروری‬‮  2018
تازہ ترین

اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا : 750 روپے والے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا : 750 روپے والے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا : 750 روپے والے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2018ء کو ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 9300 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ اس کے بعد یکم فروری کو ساڑھے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

7 ہزار اور 25 ہزار، 15 فروری 100 اور 1500 روپے، یکم مارچ کو 40 ہزار، 15 مارچ کو 200 روپے، 2 اپریل کو 15 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی شیڈول ہے۔ اس کے علاوہ 16 اپریل 750 روپے، 2 مئی کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 مئی کو 100 روپے اور 1500 روپے، یکم جون کو 40 ہزار روپے، 15 جون کو 200 روپے، 3 جولائی کو 15 ہزار، 16 جولائی کو 750 روپے، یکم اگست کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 اگست کو 100 روپے اور 1500روپے، 3 ستمبر کو 40 ہزار، 17 ستمبر کو 200 روپے، یکم اکتوبر کو 15 ہزار، 15 اکتوبر 750 روپے، یکم نومبر ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 نومبر 100 روپے اور 1500 روپے جبکہ 3 دسمبر کو 40 ہزار روپے مالیت کے جبکہ 17 دسمبر کو 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہو گی۔ دوسری جانب پرائز بانڈ پر مسلسل انعامی رقم حاصل کرنے کا فارمولا راکٹ سائنس نہیں ہے بلکہ پرائز بانڈ ایک پورا کھیل ہے ۔بہرحال آسان سا فارمولا یہ ہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈ کے دو سائیکل ہیں ۔ ایک چھوٹا سائیکل اور دوسرا بڑا سائیکل ۔ دونوں سائیکل تین تین ماہ کے ہیں ۔ مثال کے طور پر چھوٹے سائیکل میں 100 ، 200 اور 750 کے پرائز بانڈ ہیں ۔ پہلے مہینے

100 دوسرے 200 اور تیسرے مہینے 750 والا بانڈ نکلتا ہے اور چوتھے مہینے پھر 100 والے کی قرعہ اندازی ہوتی ہے ۔ یہ سائیکل اسی ترتیب سے چلتا رہتا ہے ۔ دوسرے سائیکل کا آغاز 1500 والے بانڈ سے ہوتا ہے اور یہ بھی تین ماہ کا سائیکل ہے ۔ جس ماہ 100 والا بانڈ نکلے گا اسی ماہ 1500 والا بانڈ نکلے گا ۔ بڑا سائیکل مہینے کے آغاز میں جبکہ چھوٹا سائیکل مہینے کے وسط میں چلتا ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈ کیسے نکلتا ہے ؟۔ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوتی ہے لیکن یہ قرعہ اندازی ایک ترتیب سے چلتی ہے ۔ مثال کے طور پر آپ 100 روپے کا ایک پرائز بانڈ خرید کر رکھ لیں ۔ اب اگر آپ کی قسمت ہوئی تو شاید زندگی میں کبھی اس پر انعام نکل آئے ۔ انعام کیسے حاصل کیا جاتا ہے ؟ مثال کے طور پر میں اس کھیل کا حصہ ہوں تو میں قرعہ اندازی سے 4 دن قبل 100 روپے کے پرائز بانڈ کی پوری سیریل خرید لوں گا۔ یعنی 1 سے 100 تک ایک ترتیب سے نمبروں والی سیریل اٹھا لیتا ہوں تو اس میں چانس بہت بڑھ جاتا ہے کہ میرا انعام نکل آئے گا ۔ اگر میں 1 سے 1000 تک کی ایک مسلسل سیریل خرید لیتا ہوں تو اس میں ایک انعام تو 100 فیصدی ہے لیکن ایک سے زیادہ انعامات بھی نکل آئیں گے ۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...