59

سعودی ومقیم خواتین کے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنسوں کی تبدیلی کے لیے 21مراکز قائم

سعودی ومقیم خواتین کے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنسوں کی تبدیلی کے لیے 21مراکز قائم
ریاض(سی پی پی)سعودی اور غیر ملکی خواتین کے لیے بیرون ملک سے حاصل شدہ لائسنسوں کی تبدیلی کے لیے 21مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ محکمہ ٹریفک نے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی سعودی لائسنس سے تبدیلی کے لیے ریاض،، دمام، الاحسا، الجبیل، بریدہ، عنیزہ، حائل، تبوک، جدہ،، طائف، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، ابہا، عرعر، جیزان، نجران، باحہ، القریات اور سکاکا میں سینٹر قائم کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ وہ سعودی یا غیر ملکی خواتین جن کے پاس بیرون ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہے وہ آن لائن رابطہ کرکے وقت لے سکتی ہیں۔ طے شدہ وقت پر انہیں مرکز آنا ہوگا جہاں ان کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں انہیں غیر ملکی لائسنس کی جگہ سعودی لائسنس جاری کیا جائے گا۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے لائسنس کے حصول کے باوجود خواتین کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں خواہش مند خاتون کو اجازت یافتہ ڈرائیونگ سکول بھیج دیا جائے گا۔ سعودی لائسنس جاری کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کیا جائے گا کہ خاتون کو ٹریفک اشاروں کا علم ہے۔۔گاڑی کے اہم پارٹس کے متعلق بھی بنیادی آگاہی ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑی پارک کرنے کی مہارت بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں