11

جاپان کے اپریل میں امریکا کے ساتھ تجارتی منافع میں 4.7 فیصد اضافہ

ٹوکیو(سی پی پی)جاپان نے کہا ہے کہ اس کا اپریل کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی منافع 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 615.7 ارب ین رہا جس کی وجہ امریکا کوکاروں اور تعمیراتی مشینری کی برآمد میں اضافہ ہے۔جاپانی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران امریکا کے ساتھ اس کا تجارتی منافع 615.7 ارب ین (5.6 ارب ڈالر)رہا، مارچ کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی منافعے میں 0.3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہ کے دوران جاپان کا مجموعی تجارتی منافع 626 ارب ین رہا جو مارچ کی نسبت 30.9 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین نے تجارتی منافع 440 ارب ین رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ برآمدات میں اپریل 2017 کے مقابلے میں مجموعی طور پر 7.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ دنیا بھر میں کاروں ، چھوٹے بحری جہازوں اور چپ سازی کے آلات کی طلب میں اضافہ ہے۔ دوسری جانب درآمدات کی شرح میں بھی اپریل 2017 کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں