10

سونی کا 1.9 ارب ڈالر کے عوض ای ایم آئی کے حصص کی خریداری کا اعلان

ٹوکیو(سی پی پی)جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی سونی نے 1.9 ارب ڈالر کے عوض برطانوی میوزک پبلشرز گروپ ای ایم آئی کے حصص کی خریداری کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نے ابوظہبی کی ایک سرمایہ کاری فرم مبادلہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے اس کے پاس موجود ای ایم آئی کے 60 فیصد کی خریداری کی جائے گی۔اس پر 1.9 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں