136

کراچی،پی ایس کیوسی اے کے چھاپے،2 بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیاں سیل

کراچی،پی ایس کیوسی اے کے چھاپے،2 بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیاں سیل
ایکوا فال پریمیئرکو لائسنس نہ ہونے، پیور ایکوا کو پانی غیر معیاری ہونے پر سیل کیا گیا،پی ایس کیوسی اے
کراچی(سی پی پی)پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیوسی اے)نے کراچی میں بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیوں کو سیزکردیا۔پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیوسی اے) نے کراچی میں بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیوں پر چھاپہ مارا، پی ایس کیوسی اے کی ٹیم نے چھاپہ کے دوران دو باٹل ڈرنکنگ واٹر کو سیزکردیا جن میں میسرزایکوا فال پریمیئر ڈرنکنگ واٹر R-215 بلاک 20- فیڈرل بی ایریا، کراچی جو غیرمعیاری اور بغیر لائسنس کے کام کررہی تھی جبکہ میسرز پیور ایکوا، ایس ٹی۔بی۔2، بلاک 19،گلستان علی، النور مور، فیڈرل بی ایریا، کراچی کا پانی جانچ کے دوران متعلقہ پاکستانی معیارکے ٹیسٹ کے مطابق غیر معیاری پایا گیا اور یہ جانچ پی ایس کیوسی اے اور پی سی آر ڈبلیو آر نے کھلی مارکیٹ سے حاصل کیے گئے سیمپل پر پی سی آر ڈبلیوآر لیبارٹری میں کی۔میسرز ایکوا فال پریمیئر ڈرنکنگ واٹر کراچی جو غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کام کررہی تھی جبکہ میسرز پیور ایکوا کراچی کا پانی جانچ کے دوران متعلقہ پاکستانی معیارکے ٹیسٹ کے مطابق غیرمعیاری پایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں