1,314

کپتان تو چھا گئے ، سیاسی مخالفین کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔۔بہت بڑے سیاسی رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

کپتان تو چھا گئے ، سیاسی مخالفین کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔۔بہت بڑے سیاسی رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
صوابی(نیوزڈیسک) قومی وطن پارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیراعلیٰ عبدالکریم خان نے پی ٹی آئی کے جرگے کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا اور شمولیت کا باقاعدہ اعلان عنقریب تورڈھیر میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے جلسے میں کرینگے ، جمعہ کو پی ٹی آئی کے ایم این اے عاقب اللہ خان ،

فضل ودود خان ،ضلعی صدر انور حقداد ،جنرل سیکرٹری میجر (ر) فدا حسین اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں ایک جرگہ نے ایم پی اے عبدالکریم کے ساتھ ااُن کے حجرے میں تفصیلی ملاقات کی اور اُن کو باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعو ت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم پی اے عبدالکریم خان کا وژن ایک ہے ،ہمیں ان جیسے سیاستدان کی ضرورت ہے اُن کی سیاسی اور عوامی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ،اس موقع پر عبدالکریم خان نے شمولیت کی دعوت قبول کی۔یاد رہے عبدالکریم خان واحد ایم پی اے ہے جو مردان ڈویژن بھر میں قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوا تھا ،وہ مرحوم سیاستدان و سابق صوبائی وزیر حاجی عبدالرازق خان کے فرزند اور قومی وطن پارٹی کے مرکزی کونسل کے رُکن عبدالمالک خان کا بھتیجا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں