1,126

ملک ریاض کیخلاف ایک ہی دن میں تین بڑے فیصلے۔۔ملک کے بڑے بزنس ٹائیکون شدید صدمے سے دوچار

ملک ریاض کیخلاف ایک ہی دن میں تین بڑے فیصلے۔۔ملک کے بڑے بزنس ٹائیکون شدید صدمے سے دوچار
پشاور (نیوزڈیسک ) محمد مالک کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ہر جگہ خلائی مخلوق کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن میں آپکو بتاتا چلوں کہ آج کا دن خلائی مخلوق یا ان ٹچ ایبلز کے لیے اچھا دن نہیں تھا ۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ ملک ریاض جو کہ اس ملک کے ان ٹچ ایبلز ہیں ان کے حوالے سے آج تین بڑے فیصلے کر دئیے ہیں۔ایک فیصلہ تو یہ کیا گیا ہے کہ

ڈی ایچ اے کراچی کی تمام سیلز ،ٹرانسفر اور پلاٹس روک دئیے ہیں۔عدالت نے ملیر ڈولیپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے سودے کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سودا بھی ٹھیک نہیں تھا اور اس کو روک دیا جائے۔اس کے ساتھ ہی فاضل عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ وہ ملیر ڈولیپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے سودے کی جانچ پڑتال بھی کریں کہ اگر اس کے پیچھے کسی قسم کے سیاسی محرکات ہیں تو انکو بھی بے نقاب کیا جائے ۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو بات زرداری صاحب تک جا سکتی ہے کیونکہ یہ بھی ایک قیاس آرائی ہے کہ لاہور کا بلاول ہاوس اس ڈیل کے شکریہ کے طور پر سابق صدر کو بنوا کے دیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی دوسرا فیصلہ جو ملک ریاض کے خلاف آیا وہ یہ ہے کہ مری ہائی وے پر ملک ریاض کے نئے پراجیکٹ گالف ہاوسنگ سکیم کو بھی روک دیا گیا ہے اور جنگلات کی شمالیات والی زمین پر نوٹس لے لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں