1,522

پاکستان میں کس کی حکومت کو طویل ترین دیکھ رہے ہیں؟آسٹریلین ہائی کمشنر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

پاکستان میں کس کی حکومت کو طویل ترین دیکھ رہے ہیں؟آسٹریلین ہائی کمشنر نے حیران کن دعویٰ کر دیا
سڈنی (نیو زڈیسک)پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہم سویلین حکومت کا طویل ترین دور دیکھ رہے ہیں، یہ بڑی خوش کن بات ہے، 2018 کے انتخابات کو بڑی دلچسپی سے ہوتا دیکھیں گے ۔ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے جیو نیوز اسلام آباد کے دفتر کے دورے کے موقع پر کہا کہ

سیاسی استحکام تمام ممالک کی ضرورت ہوتا ہے، جمہوریت ایک متحرک اور باہمی مکالمے کےنظام کا نام ہے، سیاسی عمل کی اہم بات یہ ہے کہ یہ عمل طریقے سے آگے بڑھے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے زرعی اور ڈیری کے شعبوں میں طویل عرصے سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں قیام کرتے ہوئے تین سال ہو گئے ہیں اور وہ پاکستان کے عوام اور تقافت میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔مارگریٹ ایڈمسن نے پاکستان کے میڈیا میں جیو کے کردار کی تعریف بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں