733

ایبٹ آباد،این اے 16انتخابات!! اس بار کونسی جماعت کامیاب ہو گی؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

ایبٹ آباد،این اے 16انتخابات!! اس بار کونسی جماعت کامیاب ہو گی؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا
ایبٹ آباد(نیوزڈیسک) این اے 16 ایبٹ آباد نون جیتے گی یا جنون،عوام نے فیصلہ سنا دیا۔معروف صحافی حبیب اکرم عوام کی رائے جاننے این اے 16 ایبٹ آباد پہنچے تو مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کھل کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں ۔دوسری جانب متعلقہ اداروں اور سیاسی جماعتوں نے بھی عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ایک طرف عوامی جلسے عوام کی رائے کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے وعدے اور منشور بھی عوام کا رخ اپنی جانب کرنے میں بھر پور کردار ادا کرر ہے ہیں ۔ایسے میں مختلف اداروں ،تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے آئندہ انتخابات میں مختلف رحجانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کئیے جا رہے ہیں۔معروف صحافی حبیب اکرم عوام کی رائے جاننے این اے 16 ایبٹ آباد پہنچے تو مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کھل کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔تحریک انصاف کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اب کی بار بھی ایبٹ آباد سے جنون سر چڑھ کے بولے گا تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حامی یہ الزام لگاتے ہیں کہ انتخابات جیتنے کے بعد تحریک انصاف نے کچھ بھی نہیں بدلا۔اس لئیے اس مرتبہ عوام کھل کر مسلم لیگ ن کی حمایت کرے گی۔ 2013کے عام انتخابات میں این اے 16 ایبٹ آباد جہاں سے تحریک انصاف کے اظہرجدون نے ن لیگ کے سردار مہتاب عباسی کو ہرایا تھا جس کے بعد سردار مہتاب عباسی کو گورنرشپ بھی دی گئی تھی۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں