866

ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی کے سخت مخالف تھے مگر پھر آصف زرداری نے کس کو قتل کروا کے بے نظیر سے شادی کی؟ سنسنی خیز دعویٰ

ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی کے سخت مخالف تھے مگر پھر آصف زرداری نے کس کو قتل کروا کے بے نظیر سے شادی کی؟ سنسنی خیز دعویٰ
کراچی (نیوزڈیسک) سابق فوجی سربراہ صدر پرویز مشرف نے کہا ہے آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو کو ان کی رہائش گاہ 70 کلفٹن کے باہر مرو ایا جبکہ وہاں پولیس کا پہرہ بھی لگا ہوا تھا یہ ایک سفاکانہ قتل تھا جو بظاہر پولیس کی موجودگی میں انجام پایا۔نجی ٹی وی کے پروگرام آن دی فرنٹ میں میزبان کامران شاہد کو دئیے گئے انٹرویو میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا مرتضیٰ بھٹو آصف زرداری سے شدید نفرت کرتا تھا ایک مرتبہ اپنے ہاتھوں سے اس کی مونچھیں بھی مونڈ ڈالی تھیں

۔ پرویز مشرف نے کہا مرتضیٰ بھٹو دہشت گرد تنظیم الذوالفقار کا کرتا دھرتا تھا اور اپنے مخالفین کو مرواتا بھی اور ان پر تشدد بھی کرتا تھا۔ پرویز مشرف کے بقول لوگ کہتے ہیں اگر ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتا تو وہ کبھی بھی بے نظیر کی شادی آصف زرداری سے نہ ہونے دیتا کیونکہ بھٹو خاندان زرداری فیملی کو اچھا نہیں سمجھتا ہے۔پرویز مشرف نے بتایا اگر سعودی شاہ عبداللہ مداخلت نہ کرتے تو میاں نواز شریف پھانسی پر لٹک جاتے کیونکہ انہیں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جو بعد میں شاہی مداخلت پر عمر قید میں بدل دی گئی تھی اور جلا وطنی سے پہلے انہیں عام معافی دیدی گئی تھی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا نواز شریف نے ایٹمی دھماکے پاک فوج کے ایما پر کئے تھے جہاں تک ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لئے امریکی صدر بل کلنٹن کی طرف سے امریکی ڈالر کی خطیر امداد کی پیش کش کا تعلق ہے تو یہ محض داستان طرازی ہے کیونکہ واقعتاً ا گر ایسی کوئی پیش کش ہوئی ہو تی تو ابھی تک امریکی میڈیا اسے بے نقاب کرچکا ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں