54

دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی

دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی : بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر اپنی شادی کی تمام تقریب سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ”لیک کومو“میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔دونوں اداکار شادی کی ہر تقریب کے دوران پرائیوسی کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کافی عرصے سے دپیکا اور رنویر کی شادی کے چرچے تھے اور اب دونوں رواں برس 20 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کی جائے گی لیکن استقبالیہ بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے ہوگا۔ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں