65

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کس تاریخ کو ہو گا؟ آنکھیں جھپکنے میں ہی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں

کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کس تاریخ کو ہو گا؟ آنکھیں جھپکنے میں ہی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر نا صرف پاکستان اور بھارت کی عوام ہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے قرار ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2018کے ٹکٹ کے فروخت کا سلسلہ شروع ہوا تو ایونٹ میں 19ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس مح¾ض چند ہی گھنٹو ں

میں فروخت ہو گئیں ۔متحدہ عرب امارات میں 15ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کے میچز کے لیے ٹکٹ پیر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 20 درہم اور زیادہ سے زیادہ 750 درہم ہے ، اس کے علاوہ 150، 300، 550 درہم کی مالیت کے ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ایک کوالیفائر ٹیم شریک ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں