330

عمران خان کی چین سے نئی خواہش ، پاک چین دوستی میں نیا موڑ آگیا

عمران خان نے چین سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا، پاک چین دوستی میں نیا موڑ آگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے چین سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا، پاک چین دوستی میں نیا موڑ آگیا.. وزیرِاعظم عمران خان کو چینی ہم منصب لی کی کیانگ نے ٹیلیفون کر کے انھیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔چینی وزیرِاعظم لی کی کیانگ کا گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ممالک ہیں، ہم نومنتخب

وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، امید ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری مقررہ مدت میں مکمل ہوگی۔ اس موقع پر چینی وزیرِاعظم نے عمران خان کو دورہ کی دعوت بھی دی۔عمران خان نے چینی ہم منصب کے نیک جذبات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست اور مضبوط شراکت دار ہیں، تحریکِ انصاف کی حکومت میں پاک چین اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم غربت، بدعنوانی کے خاتمے اور سماجی اصلاحات سے متعلق چینی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جو حکومت کی ترجیح رہے گا۔ ہم باہمی مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔وزیرِاعظم عمران خان نے دورہ چین کی دعوت پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دورے کیلئے بے صبری سے منتظر ہیں۔وزیرِاعظم عمران خان کو چینی ہم منصب لی کی کیانگ نے ٹیلیفون کر کے انھیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔چینی وزیرِاعظم لی کی کیانگ کا گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ممالک ہیں، ہم نومنتخب وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں