895

ن لیگ یا تحریک انصاف۔۔خواجہ آصف کے حلقے این اے 75سے کون الیکشن جیتے گا؟سروے رپورٹ آگئی

ن لیگ یا تحریک انصاف۔۔خواجہ آصف کے حلقے این اے 75سے کون الیکشن جیتے گا؟سروے رپورٹ آگئی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) خواجہ آصف کے حلقے این اے 75 سے اب کون جیتے گا ،معروف صحافی حبیب اکرم کے سروے نے سیاسی پنڈتوں کو حیران کر دیا۔3 سے 4 ماہ کی مدت میں تحریک انصاف کی ریٹنگ میں زبردست اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے حلقے این اے 75 سے اب کون جیتے گا ،معروف صحافی حبیب اکرم کے

سروے نے سیاسی پنڈتوں کو حیران کر دیا۔3 سے 4 ماہ کی مدت میں تحریک انصاف کی ریٹنگ میں زبردست اضافہ ہو گیا۔معروف صحافی حبیب اکرم نے این اے 75 کے حوالے سے نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ پہلے جب جنوری میں میں نے اس حلقے میں سروے کروایا تھا تو اسکا نتیجہ کچھ ایسے تھا کہ سروے کے شرکا میں سے 46فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں مسلم لیگ،43 فیصد تحریک انصاف جبکہ بقیہ 11 فیصد لوگوں کی ہمدردیاں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تھیں۔جبکہ تازہ ترین سروے میں حیران کن حد تک تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔خواجہ آصف کے نااہل ہونے کے بعد کروائے جانے والے سروے میں 49 فیصد لوگوں کی حمایت مسلم لیگ ن جبکہ 49 فیصد ہی کی حمایت تحریک انصاف کے ساتھ تھی جبکہ صرف 2 فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں