667

بریکنگ نیوز!! چین کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے.. امریکا نے اپنی فوجوں کو ہائی الرٹ کر دیا

بریکنگ نیوز!! چین کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے.. امریکا نے اپنی فوجوں کو ہائی الرٹ کر دیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی فوج کی جانب سے اپنے پائلٹوں اور دیگر فضائی اہلکاروں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ افریقی ملک جبوتی میں قائم کئے گئے چین کے پہلے فوجی اڈے کے قریب سے گزرتے ہوئے ہوشیار رہیں کیونکہ ان پر لیزر حملہ ہو سکتا ہے۔ امریکی فوج کے اس نوٹس کو بعدازاں امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی

ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہائی پاور لیزر کے کئی حملے جبوتی میں قائم چین کے فوجی اڈے سے محض 2400 فٹ کی دوری پر ہوچکے ہیں۔ امریکی فضائی اہلکاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس جگہ کے قریب سے گزرتے ہوئے بے حد احتیاط کریں۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ چین اس فوجی اڈے پر ہائی پاور لیزر ہتھیار استعمال کررہا ہے جو پائلٹوں کو عارضی طور پر اندھا کرسکتاہے۔ اس ہتھیار کا ایک اور مقصد ڈرون طیاروں کا توڑکرنا بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ جبوتی میں امریکہ کا فوجی اڈہ پہلے سے قائم ہے اور چین نے اس کے قریب ہی اپنا فوجی اڈہ قائم کرلیا ہے ۔ امریکی فوجی اڈے ’کیمپ لیمونیر‘ سے چین کے فوجی اڈے کا فاصلہ محض چند میل ہے۔ امریکہ اس جگہ قائم کئے گئے اپنے فوجی اڈے کو انسداد دہشتگردی کا مرکز قرار دیتا ہے جس کا قیام 9/11 دہشتگردی کے حملے کے بعد عمل میں لایا گیا تھا۔ چین نے یہاں اپنا فوجی اڈہ 2016ءمیں قائم کیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ اڈہ انسانی فلاح و امن مشن کے لئے فرائض سرانجام دینے والے بحری جہازوں کی لاجسٹک اور سپلائی مدد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں